Dono Jahan Ki Maangta
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Rizvi Sachay
دونوں جہاں کی مانگتا نعمت حسین ع سے
کم ظرف مانگتا رہا بیعت حسین ع سے
آیا تھا سب سے دیر میں لیکن کمال ہے
حر۴ سب سے پہلے لے گیا جنّت حسین ع سے
اے مومنوں نماز سے غافل ذرا نہ ہو
ماتم کرےگا ورنہ شکایت حسین ع سے
کہدو یہ شام والوں سے کچھ دیر چُپ رہیں
اللہ سن رہا ہے تلاوت حسین ع سے
روزہ ہے فاقہ اور نمازیں ہیں ٹکریں
دل میں اگر نہیں ہے مودت حسین ع سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.