Masjid Hai Qatl Gah Janab e Ameer Ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Anjuman Guldasta-e-Jaffria
مسجد ہے قتلگاہَ جنابِ امیر کی
پیشانی خون میں تر ہے نبیؐ کے وزیر کی
بدلہ لیا گیا ہے علیؑ سے نماز میں
تھی دشمنی رسولؐ سے روزِ غدیر کی
زینبؑ نے جانے کیسے اعلان یہ سنا
میت اٹھائے جائے جنابِ امیر کی
مسلم سے بولے مولا نبیؐ کا سفیر ہوں
اس شہر میں یہ ہوتی ہے حالت سفیر کی
شبیرؑ دیکھتے ہیں یتیموں کی اک قطار
زخمی علیؑ کو اس گھڑی حاجت ہے شیر کی
تاریخ سے سوال ہے گر کوفی شیعہ تھے
ان کوفیوں نے آلِ نبیؐ کیوں اسیر کی
اکبرؑ یہ فیض مدحتِ آلِ بتولؑ ہے
جھولی بھری ہوئی ہے نجف کے فقیر کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.