Ali Ki Laash Pe Ronay Ko Fatima (S.A) Aaein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Atir Haider
بَقَیعَّ چھوڑ کے کرتی ہوئی بکا آئیں
علی کی لاش پہ رونے کو فاطمہ آئیں
علی کی لاڈلی، اس طرح بے قرار نہ ہو
لپٹ کے باپ کے سینے سے اشک بار نہ ہو
بڑھانے زینبِ کبریٰ کا حوصلہ آئیں
علی کی لاش پہ رونے کو فاطمہ آئیں
پدر کی موت پہ، روتی ہو آج پردے میں
تمہیں تو دینا ہے خطبے علی کے لہجے میں
سِناں پہ چڑھتی ہوئی یاد اب ردا آئی
علی کی لاش پہ رونے کو فاطمہ آئیں
اسیر مفلس و، مظلوم کا سہارا گیا
اُڑاوٴ خاک یتیموں کا باپ مارا گیا
زمین لرزی یہ مسجد سے جب صدا آئی
علی کی لاش پہ رونے کو فاطمہ آئیں
گرے ہیں آج، امامت کی پاک مسنت پہ
جبینِ فاتَحِ خیبر سے خون کے چھینٹے
ستم کی تیغ عدالت کا خون بہا آئی
علی کی لاش پہ رونے کو فاطمہ آئیں
یتیم کوفے کی گلیوں میں بھوکے سوئیں گے
علی کی یاد سے شب بھر لپٹ کے روئیں گے
خدا کے لہجے میں آوازِ ھل اتیٰ آئی
علی کی لاش پہ رونے کو فاطمہ آئیں
ستایا بابا تیرے بعد تیری اُمّت نے
سنا کے درد نبی زادی اپنے اشکوں سے
چراغ قبرِ محمد پہ پھر جلا آئیں
علیؑ کی لاش پہ رونے کو فاطمہ آئیں
کوؤں پہ روتا اکیلے میں بوتُراب رہا
سلام کا بھی کوئی دیتا اب جواب نہ تھا
اصول دین کے اُمَّت سبھی بھلا آئی
علیؑ کی لاش پہ رونے کو فاطمہ آئیں
خدا را بے کس و مظلوم کی خبر رکھنا
ستم گروں کی اطاعت قبول مت کرنا
علیؑ کے لب پہ وصیت یہ بارھا آئی
علیؑ کی لاش پہ رونے کو فاطمہ آئیں
ستون علم و ہدایت کے گر گئے دونوں
لو جانشینِ نبی قتل ہو گئے لوگوں
جنابِ حضرتِ جبرئیل کی نِدَا آئی
علیؑ کی لاش پہ رونے کو فاطمہ آئیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.