Jo Ali Hamaray Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Atir Haider
جن کا حق شہادت ہے موت سے نہیں ڈرتے
جو دلوں میں زندہ ہے وہ کبھی نہیں مرتے
جو علیؑ ہمارے ہیں وہ دلوں میں زندہ ہیں
زندگی کی سانسوں میں ہیں رفاقتیں ان کی
خون کی روانی میں ہیں حرارتیں ان کی
وہ ہمارے لوگوں کے حوصلوں میں زندہ ہیں
جو علیؑ ہمارے ہیں، وہ دلوں میں زندہ ہیں
کیوں نہ دل گرفتار ہوں، سارے مسلم و مومن
اُن پہ ابنِ ملجم نے وار کر دیا لیکن
وہ ہماری ملت کے آنسوؤں میں زندہ ہیں
جو علیؑ ہمارے ہیں، وہ دلوں میں زندہ ہیں
اِن کو جس نے جانا ہے، اُس نے اِن کو مانا ہے
اِن کے گھر کا ہر بچہ علم کا خزانہ ہے
دینِ حق کا حاصل ہے، مقصدوں میں زندہ ہیں
جو علیؑ ہمارے ہیں، وہ دلوں میں زندہ ہیں
نام اِن کا لینے سے سب بلائیں ٹلتی ہیں
گردشِ شجاعت کی خون بن کے چلتی ہے
یہ ہمارے سینوں کی ہمتوں میں زندہ ہیں
جو علیؑ ہمارے ہیں، وہ دلوں میں زندہ ہیں
اِن کی گفتگو قرآن، ان کے حرف نورانی
اِن کو بس وہ سمجھے گا جو ہے قلبِ ایمانی
نور کی حدیثوں میں آیتوں میں زندہ ہیں
جو علیؑ ہمارے ہیں، وہ دلوں میں زندہ ہیں
اہلِ حق رہو حق پر، گامزن جہاں ہونگے
ان کا نام لینے سے قافلے رواں ہوں گے
کارِ حشرِ یہ حقکے قافلوں میں زندہ ہیں
جو علیؑ ہمارے ہیں، وہ دلوں میں زندہ ہیں
سیرتِ علیؑ سمجھو، روحِ کربلا جانو
وقتِ ابنِ ملجم ہے اُس کا وار پہچانو
آج بھی کئی قاتل دشمنوں میں زندہ ہیں
جو علیؑ ہمارے ہیں، وہ دلوں میں زندہ ہیں
آپ کا وظیفہ ہے جو دلوں پہ جاری ہے
ہے مُقلِّد میسم جس کا خوف طاری ہے
ہم ہیں ایسے دیوانے نفرتوں میں زندہ ہیں
جو علیؑ ہمارے ہیں، وہ دلوں میں زندہ ہیں
ظلم بھی سہے سب نے وہ خراج دینے پر
قتل ہو گئے لیکن ان کا نام لینے پر
نام اُن شہیدوں کے محظروں میں زندہ ہیں
جو علیؑ ہمارے ہیں، وہ دلوں میں زندہ ہیں
تذکرہ ہلال ان کا یوں بکھر نہیں سکتا
فکر مر نہیں سکتی ذکر مر نہیں سکتا
وہ ہمارے نوحوں میں مرسیوں میں زندہ ہیں
جو علیؑ ہمارے ہیں، وہ دلوں میں زندہ ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.