Lo mil gayi zindan se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
لو مل گئی زنداں سے سکینہ کو رہائی
سجاد نے یہ کہتے ہوئے لاش اُٹھائی
لو مل گئی۔۔۔
بابا چلے آؤ کہ میں تنہا ہوں یہاں پر
بس اتنا بتا جاؤ کہ دفناوں کہاں پر
کیا قید میں ہی دفن کرے بہن کو بھائی
لو مل گئی۔۔۔
گھر جانے کی حسرت تو بر آور نہ ہوئی پر
دم ٹوٹ گیا ہوگئی آزاد تو دختر
ماں بیٹی کا سر چوم کے دیتی تھی دُہائی
لو مل گئی۔۔۔
اب شمر تماچے نہ اسے مار سکے گا
آرام سے سوئے گی تہہ خاک یہ دکھیا
لاشے سے یہی کہتی رہی فاطمہ جائی
لو مل گئی۔۔۔
بھائی نے زمیں کھود کے جب قبر سنواری
روتے ہوئے میت سوئے تربت جو اُتاری
زندان کی دیواروں سے آواز یہ آئی
لو مل گئی۔۔۔
بند آنکھیں کئےقبر میں آرام کرے گی
ماں شانہ ہلاتی رہے پھر بھی نہ اُٹھے گی
یوں موت نے لوری ہے سکینہ کو سنائی
لو مل گئی۔۔۔
عابد پہ تکلم وہ مصیبت کی گھڑی تھی
جن ہاتھوں میں کھیلی تھی وہ معصوم سی بچی
اُن ہاتھوں نے تربت بھی سکینہ کی بنائی
لو مل گئی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.