Mola Mola Pukarta Hai Jahan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Atir Haider
مولا مولا پکارتا ہے جہاں
منتظر اپ کا ہے کون و مکاں
ہے فضاؤں میں العجل کی صدا
انقلابی یہ کر رہے ہیں دعا
معرکہ ہو پھر کربلا جیسا
دلِ مومن میں ہے یہی ارماں
مولا مہدی مدد کو آئیں ذرا
حق و باطل میں معرکہ ہے نیا
وہ جو مضطر ہے آج خلق خدا
ڈھونڈتی ہے دہر میں جائے اماں
وہ یمن ہو غزہ کے پارہ چنار
غمزدو کا نہیں کوئی غم خوار
لٹ گیا ہے بشر کے دل کا قرار
غمِ انسان پے مرگ ہے حیران
جس کے دل پر ہے داغ بغض علی
اُن کا شیطان بن گیا ہے ولی
کلمہ گوئیوں پہ ہے ستم کی گھڑی
زندگی اب نہیں رہی آساں
آپ آئیں تو کربلا ہو بپا
آپ کی پیروی میں اے مولا
ہوگا پھر انتقام کرب و بلا
سرفروشی کا رنگ ہوگا جوان
کیوں نہ دل سے لہو رسے مولا
شہ کے ہاتھوں پہ منقلب جو ہوا
بے زباں قتل ہو گیا پیاسا
ہائے معصوم ہائے تشنہ دہاں
قتل بے آب ہو گئے سرور
کوہ غم ہے سکینہ کے دل پر
آگئی شام غم جوان ہو کر
باپ کو ڈھونڈنے وہ جائے کہاں
ہائے بے چادری وہ زینب کی
پیاسے بچوں پہ وہ ستم کی گھڑی
ہائے وہ شام غم وہ آل نبی
کیوں نہ جعفر ہو آج نوحہ کناں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.