Aajaiye Imam-e-Zaman (a.s)
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Atir Haider
اللہم عجل ولیک الفرج
نظروں سے اپ کیوں ہیں نہا آ بھی جائیے
آجائیے امام زماں آ بھی جائیے
دین خدا ہے دشمن دیں کے حسار میں
دلوائیں جلد فتح ہمیں کارزار میں
دم گھٹ رہا ہے ایٹمی گرد و غبار میں
ہر لمحہ کٹ رہا ہے فقط انتظار میں
سینے میں دل ہے غم سے نہا آ بھی جائیے
نسل یزید و شمر کے پھر اٹھ رہے ہیں سر
چھایا ہوا ہے خوف دل خاص و عام پر
ہے مومنوں پہ برسر پیکار اہل شر
مغموم ہیں فضائیں شریعت ہے نوحہ گر
اے مالک زمین و زماں آ بھی جائیے
تَر ہو رہی ہے خون سے دنیائے آب و گِل
ابلیس بھی ہے لوگوں کے کرتوت پر خَجِل
چہرے ہیں زرد ہجر کے مارے ہیں مُضمَحِل
کاموں سے اہل نار کے اب جل رہے ہیں دل
کعبے سے اٹھ رہا ہے دھواں آ بھی جائیے
نکلا ہے آستین سے جو آستیں کامان
سفیان و بولہب کا یہی تو ہے پیروکار
بد نسل پر بدی کا ہے چھایا ہوا خُمار
بوجہل بن گیا ہے شریعت کا دعویدار
دھندلا رہا ہے حق کا نشاں آ بھی جائیے
ہر سو غم حسین میں موسم ہے سوگوار
ماتم سرا جو دل ہے تو انکھیں ہیں اشکبار
روحیں ہماری ہیں قَفسِ جانِ بےقرار
جانیں کریں گے آپ کے قدموں میں ہم نثار
صبر و قرار دیدہ فَراں آ بھی جائے
اب تو ہمیں مٹانے کے در پئے ہیں اشکیہ
بارود کی زدو پہ ہے شبیر کی عزا
گویا کہ ہر قدم پہ ہے تیار کربلا
تاخیر اب نہ کیجیے اے حجتِ خدا
سب منتظر ہیں پیر و جواں آ بھی جائیے
گریا ہیں جد کے غم میں جو اپ اے شہ امم
اہل عزا ہیں آپ کے غم میں شریک غم
مجلس کریں گے آپ کی آمد پہ سب بھم
ہمراہ سر کو پیٹ کے ماتم کریں گے ہم
گونجیں گی مجلسوں کی اذاں آ بھی جائیے
حالات کے شکنجے میں جکڑا ہے آدمی
لٹکی ہوئی ہے وقت کی سولی پہ زندگی
نظروں کو ڈس رہی ہے شب غم کی تیرگی
معدوم ہو نہ جائے اِن آنکھوں کی روشنی
نورِ نگاہِ فرحتِ جاں آ بھی جائیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.