Ali ki Inqilabi Zindagi Se
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Safdar
علی کی انقلابی زندگی سے
نئی تاریخ تیور مانگتی ہے
نظر تیری بھٹکتی ہے کہاں پر
اسے ٹہرا علی کی داستاں پر
پہنچنا ہے جو حق کے آستاں پر
کفن بردوش بڑھنا ہے یہاں پر
یہ وہ منزل ہے جو سر مانگتی ہے
خطابت کے ہیں گر جوہر دکھانے
نئے انداز سے دل ہے جگانے
کھڑے ہیں ہاتھ پھیلاۓ زمانے
لٹا نہج البلاغہ کے خزانے
زباں تہذیب منبر مانگتی ہے
ارادے فکر کامل ڈھونڈتے ہیں
تمناؤں کا حاصل ڈھونڈتے ہیں
بھنور میں ہیں تو ساحل ڈھونڈتے ہیں
مسافر اپنی منزل ڈھونڈتے ہیں
نظر خود علم کا در مانگتی ہے
اگر دل میں عمل کی لو بڑھائيں
مسلماں ساری دنیا کو ہلائيں
قدم آگے مگر کیسے بڑھائيں
ابھی خیبر شکن ہیں کب ادائيں
ابھی تلوار جوہر مانگتی ہے
یہ دنیا ہاتھ میں خنجر لیے ہے
یہ دنیا ظلم کا دفتر لیے ہے
یہ دنیا نقوت عنتر لیے ہے
یہ دنیا مرحبی تیور لیے ہے
یہ دنیا ضرب حیدر مانگتی ہے
مٹا دے جو اداۓ کافرانہ
گرا دے جو در جہل زمانہ
خِـرَد کو دے دے صبح فاتحانہ
قیادت کی نگاہيں عارفانہ
وہی مرد غضنفر مانگتی ہے
مٹا دے ظلم کی جو کَج کَلہائ
علی کے نام سے لرزہ ہے شاہی
زمیں پر دے دے پھر حق کی گواہی
وہی ہے عظمت شان الہی
زمین نفسِ پیعمبرۖ مانگتی ہے
نہیں آساں شہادت کی ادائيں
ہو سجدے میں جبیں جب ضرب کھائيں
نظر دیتی ہو قاتل کو دعائيں
جو پیاسا ہو تو پانی بھی پلائيں
شہادت قلب حیدر مانگتی ہے
ہوئے ہیں صاحبانِ حق جو قرباں
جماعت ہو گئی شہ کی پریشاں
زمیں پر بہہ گیا خونِ شہیداں
فِضا پر چھا گئی شامِ غریباں
بہن بھائی سے چادر مانگتی ہے
یہ ہے وہ امتحان گاہِ محبت
جہاں ہے موت کے قدموں کی وحشت
یہ اطفال حسینی کی ہے ہمت
کہ ہے اُن کی طرف چشمِ شہادت
قضا بانو سے اصغر مانگتی ہے
ہلال آسان نہیں دعویٰ وفا کا
سدا دیتا ہے ہر منظر قضا کا
کڑا ہے امتحان دستِ بلا کا
تقاضہ ہے یہی بس کربلا کا
وفا اِس راہ سے سر مانگتی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.