Zindagi Ka Bharosa Nahi Zikre Haider Kia Kijiye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shadman Raza
زندگی کا بھروسہ نہیں، ذکر حیدر کیا کیجیے
عاقبت بھی سنور جائے گی، یہ فریضہ ادا کیجیے
لاکھ سجدے کیے جائیں، پھر بھی بخشش نہ ہو پائے گی
یہ محمد کا فرمان ہے، ان کے گھر سے وفا کیجیے
مر بھی جائیں تو مرتے نہیں، ہم تو کثرت سے ڈرتے نہیں
کفر ہے گر ولائے علی، ہم کو کافر کہا کیجیے
در پہ آ کر یہ شبیر کے، ایک راہب نے کی التجا
میں سوالی ہوں شاہ زماں، مجھ کو بیٹے عطا کیجیے
بغض حیدر ہے بغض نبی، یہ نجاست ہے سب سے بڑی
جو علی سے عداوت رکھے، دور اس سے رہا کیجیے
دو فریقین میں ایک ہی، حق پہ ہوتا ہے اے دوستو
کون جنگ جمل میں مگر، حق پہ تھا فیصلہ کیجیے
یا علی مختار ہیں، انبیا کے مدد گار ہیں
جتنے مومن ہیں عقدہ کشا، ان کی حاجت رواں کیجیے
آل احمد کے ذاکر محب، ذکر غیروں کا کرتے نہیں
آپ شاعر ہیں عمران کے، منقبت ہی لکھا کیجیے
زندگی کا بھروسہ نہیں، ذکر حیدر کیا کیجیے
عاقبت بھی سنور جائے گی، یہ فریضہ ادا کیجیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.