Laut ke ghar aajao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Anj. Masoomeen
لوٹ کے گھر آجاؤ بابا
آج سکینہ ہو گیء تنہا
بابا یہ ماحول ہے کیسا
ظلم کا ہے انداز نرالہ
کاش چچا آ جاتا میرا
آجاؤ بابا
لوٹ کے گھر آجاؤ بابا۔۔۔
آؤ مجھے گودی میں اٹھالو
بابا مجھے سینے سے لگا لو
خاک پہ ہے بے چین سکینہ
آجاؤ بابا
لوٹ کے گھر آجاؤ بابا۔۔۔
جان بھی لے لے تشنہ دہانی
اب نہیں مانگوں گی میں پانی
عمو سے یہ کہہ کے خدارا
آجاؤ بابا
لوٹ کے گھر آجاؤ بابا۔۔۔
بھای علی اکبر بھی خفا ہے
میرا چچا بھی روٹھ گیا ہے
کون مجھے اب دے گا دلاسہ
آجاؤ بابا
لوٹ کے گھر آجاؤ بابا۔۔۔
کیسے اپنا جی بہلاؤں
اب تک یوں ہی اشک بہاؤں
کس کو پکاروں کون ہے میرا
آجاؤ بابا
لوٹ کے گھر آجاؤ بابا۔۔۔
پھیلا رہے ہے شام کے سائے
چھانے لگے ہر سوں اندھیارے
بابا دل گھبراتا ہے میرا
آجاؤ بابا
لوٹ کے گھر آجاؤ بابا۔۔۔
اب یہ سکینہ سو نہیں سکتی
غم میں مسلسل رو نہیں سکتی
میرا بستر آپ کا سینہ
آجاؤ بابا
لوٹ کے گھر آجاؤ بابا۔۔۔
دیکھو میری گردن میں رسن ہے
دروں سے سب زخمی بدن ہے
چھن گےء گوہر گیا کرتہ
آجاؤ بابا
لوٹ کے گھر آجاؤ بابا۔۔۔
ظالم نے مارے ہے طمانچے
کان ہے زخمی سویوں میں کیسے
آؤ دیکھو حال ہمارا
آجاؤ بابا
لوٹ کے گھر آجاؤ بابا۔۔۔
کہتی تھی رو رو کے سکینہ
مشکل ہے اب میرا جینا
اور نہ اب تڑپاو بابا
آجاؤ بابا
لوٹ کے گھر آجاؤ بابا۔۔۔
آنے میں اب دیر نہ کرنا
دیکھو کہنا مان لو میرا
بابا مر جاۓ گی سکینہ
آجاؤ بابا
لوٹ کے گھر آجاؤ بابا۔۔۔
بین رشید اس بی بی کے سن کر
روتے تھے پیہم عابد مضطر
تھا یہ مسلسل اس کا نوحہ
آجاؤ بابا
لوٹ کے گھر آجاؤ بابا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.