Lash Sy Lipti Hui Kehti Thi Maa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Anjuman Guldasta-e-Jaffria
لاش سے لپٹی ہوئی کہتی تھی ماں مارا گیا
اس ضعیفی میں میرا اکبر جواں مارا گیا
ایک بیٹے سے جڑی تھی ماں کی ساری کائنات
آج لیلی کے لیے سارا جہاں مارا گیا
غمزدہ بھائی زمیں کو دیکھتا ہی رہ گیا
جب یہ قاتل نے کہا اکبر یہاں مارا گیا
ہائے غربت تین دن کی پیاس کا مارا ہوا
نہر اور خیموں کے بالکل درمیاں مارا گیا
اب دعاؤں سے کوئی لیلی کا ناتا ہی نہیں
جس کو جینے کی دعا دیتی تھی ماں مارا گیا
اک نظر قاصد کو دیکھا اور اکبر سو گئے
آمد مہماں ہوئی اور میزباں مارا گیا
اہل غم سینوں پہ اکبر ہاتھ اپنے مار کر
کہہ رہے ہیں ظلم کا نیزہ یہاں مارا گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.