Sakina par Yateemi Kay Hue Maani Ayaan Baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Anjuman Guldasta-e-Jaffria
سکینہ پر یتیمی کے ہوئے معنی عیاں بابا
بنا چہرے پہ جب پہلا طمانچے کا نشاں بابا
میرے چہرے سے مٹ جائیں نشاں شاید طمانچوں کے
نہیں مٹنا ستمگر کی انگوٹھی کا نشاں بابا
فقط دربار میں دیکھا تھا پہلی بار میں نے یہ
کنیزی کے لیے مانگی گئیں سیدانیاں بابا
برستے پتھروں میں سب سر بازار تھے بکھرے
تیرے بکھرے ہوئے بالوں کی صورت بیبیاں بابا
تیری تسکین جاں بیٹی ہے اور زنداں کی گرمی ہے
بدل کر رہ گیا مطلب سکینہ کا یہاں بابا
کہا ثقلین بی بی نے قضا پر بھی اذیت ہے
تمہی اب کھولنا گردن سے میری رسیاں بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.