Bharay Bazar se jab Zainab e Dilgeer Guzray gi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Anjuman Guldasta-e-Jaffria
بھرے بازار سے جب زینب دلگیر گزرے گی
ہر اک مجمے سے پہلے چادر تطہیر گزرے گی
لعیں اک دوسرے کو یہ سر بازار کہتے تھے
یہاں سے سر کھلے عباس کی ہمشیر گزرے گی
گزر کر جائیں گے عابد جہاں سے سنگ باری میں
وہیں سے خون میں ڈوبی ہوئی زنجیر گزرے گی
نہ ہوگا ہھائی جب بازار میں رستہ بنانے کو
علی کی لاڈلی کرتے ہوئی تقریر گزرے گی
گلے سے تیر نیزہ جب گزر جائے گا سینے سے
علی اصغر کی گردن سے پھر اک شمشیر گزرے گی
علی اکبر کی میت پر پڑھیں گے خط تیرا مولا
ترے قاصد کو صغرا آنے میں تاخیر گزرے گی
ہے جس نیزے پہ سر اصغر کا اس کے پاس سے اکبر
نہ جانے کس طرح سے مادر بےشیر گزرے گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.