Zainab Ke Sar Pe Rakha Jab Hath Ya Ali Ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Saqib Khan Party
زینب کے سر پہ رکھا جب ہاتھ یا علی نے
پھر شام کی سکھائی ہر بات یا علی نے
شبیر کو بلا کر سینے سے تھا لگایا
رو کر تھی پھر گزاری وہ رات یا علی نے
آئے گی میری بیٹی اس شہر سر برہنہ
کوفہ میں ایسے دیکھے حالات یا علی نے
دیکھا ہے کس طرح سے عباس کا تڑپنا
آنکھوں میں ہیں بسائے جذبات یا علی نے
کوفہ کی سر زمیں پر اپنے لہو سے کیسے
کرب و بلا کے لکھے صفحات یا علی نے
بادی الجھ پڑی تھی امت علی ولی سے
سوچے نہیں تھے ایسے لمحات یا علی نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.