Ali Aatay Hein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Rizvi Sachay
ہو گئی صبح نمودار علی آتے ہیں
چھٹ گئے شام کے آثار علی آتے ہیں
سارے کونین کے سردار علی آتے ہیں
کھل اٹھی کعبے کی دیوار علی آتے ہیں
عرش سے فرش تلک نور جلی چھایا ہے
گھر میں اللہ کے اللہ کا ولی آیا ہے
دیکھنے بھائی کو آتے ہیں محمد دیکھو
گود میں بڑھ کے اٹھاتے ہیں محمد دیکھو
اپنی آنکھوں سے لگاتے ہیں محمد دیکھو
خود زباں اپنی چساتے ہیں محمد دیکھو
مسکراتے ہوئے احمد نے وصی کو دیکھا
آنکھ کھولی جو علی نے تو نبی کو دیکھا
بچپنے سے علی آغوش محمد میں پلے
انگلیاں تھام کے محبوب الہی کی چلے
سن کے حیدر کے فضائل دل مومن تھے کھلے
ذکر مولا سے اگر جلتا ہے کوئی تو جلے
آگ یہ قلب منافق میں لگا دیتا ہے
آج بھی نام علی شجرے دکھا دیتا ہے
بڑھ کے گہوارے میں اژدر کے کیے دو ٹکڑے
اور بڑھے مرحب و عنتر کے کیے دو ٹکڑے
انگلیوں سے در خیبر کے کیے دو ٹکڑے
مرد میدان علی عدل کا میزان علی
حق و باطل کی زمانے میں ہے پہچان علی
رن میں جس دم اسد اللہ کی تلوار چلی
ایسا لگتا تھا کہ بجلی میں ڈھلی دھار چلی
شہ رگ کفر پہ کرنے کے لیے وار چلی
پھر کسی کی نہ چلی رن میں جو ایک بار چلی
ایک حملے میں ہزاروں کی صفیں ڈھانے لگی
جس طرف مڑ گئی اس سمت قضا چھانے لگی
نور اللہ کا اور نور کی تنویر علی
مالک کون و مکاں مالک تقدیر علی
پاک ہر رجس سے ہے صاحب تطہیر علی
بخش دے چاہے جسے خلد میں جاگیر علی
خود علی نے ہے کہا جس کو خدا جان لیا
ورنہ میں نے تو علی کو تھا خدا مان لیا
یہ غلامی ہے یہاں نوکری اجرت کیسی
یہ بھلا عشق و محبت کا تقاضا ہے کوئی
دل میں گر الفت شبیر کی دولت ٹھہری
نام شبیر پہ کیسے ہو کوئی سوداگری
یا غلام شاہ مظلوم ہو دعوی نہ کرو
یا غم شاہ میں اجرت کا تقاضا نہ کرو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.