Ali Azal Say Mere Roh
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Rizvi Sachay
علی ازل سے میری روح کی پکار میں ہے
ولا علی کی ہمارے لہو کی دھار میں ہے
علی کے قبضہ قدرت میں کیا ہے کیا معلوم
یہ دو جہاں خدائی تو اختصار میں ہے
علی کے ذکر سے پہنچا ہوں آسمانوں تک
شمار میرا بھلا ورنہ کس شمار میں ہے
عمرو کو گھیر کے لائی ہے موت خندق میں
شکار شیر کی اس وقت خود کچھار میں ہے
علی ہیں غیظ میں خیبر کی آج خیر نہیں
نگاہ در پہ جمی ہاتھ ذوالفقار میں ہیں
نہ جانے کب کی قیامت گزر گئی ہوتی
علی کے لال کی غیبت لیے حصار میں ہے
سجا لیں زیر قدم آگ یا علی کہہ کر
حسین کے تو غلاموں کے اختیار میں ہے
سلاح ماتم شبیر زیب تن رکھنا
عزائے سبط نبی دست کارزار میں ہے
علم کے سائے میں بڑھتے چلو قدم بہ قدم
ہر ایک قدم یہ عبادت کی رہگزار میں ہے
بلند جس سے کیا تھا علی نے خیبر کو
وہ زور بازوئے عباس نامدار میں ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.