Main Nahi Kehta
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer recited by Ali Rizvi Sachay
میں نہیں کہتا کتابوں میں لکھا ہے ان کی
خود بخاری میں ہے یہ حدیث نبوی
چھوڑ جاتا ہوں ہدایت کے لیے امت کی
ایک قرآن ہے اور دوسری عترت میری
ان کو مانو گے تو گمراہ نہیں ہو سکتے
ورنہ پھر دوست میں واللہ نہیں ہو سکتے
یاد ہے سارے مسلمانوں کو میدان غدیر
کس کو ہاتھوں پہ اٹھا کر ہوا اعلان غدیر
کون رہبر ہے بھلا کون ہے سردار غدیر
سب کے مولا ہیں علی یاد ہے فرمان نبی
کیسے بھولو گے کہ احمد کا وصی کون بنا
میرے مولا کے سوا حق کا ولی کون بنا
آخری وقت یہ کہتا رہا خالق کا نبی
لاؤ قرطاس و قلم ہے یہی منشائے جلی
لکھ دوں وہ جس سے نہ گمراہ تم کبھی
دے کے ہذیان کا الزام نبی کی نہ سنی
قول احمد جسے ہذیان نظر آتا ہے
وہ صحابی نہیں شیطان نظر آتا ہے
آنکھ احمد کی ہوئی بند تو محشر اٹھا
ہو گئے فرش سقیفہ پہ شیاطین یکجا
بھول کر قول نبی دین سے منہ کو موڑا
سخت انصار اور مہاجر میں ہوا ہنگامہ
حق کے آئین کو قانون خدا کو لوٹا
کچھ لٹیروں نے خلافت کی قبا کو لوٹا
بے حیائی پہ فدا یوں بادل و جاں ہوئے
لعنتیں کھا کے بھی ہرگز نہ پشیمان ہوئے
رٹ کے قرآن کو قرآن سے انجان ہوئے
وارث حضرت داؤد و سلیمان ہوئے
جیسے داؤد کے سرکار سلیمان ہیں وصی
یوں ہی محبوب علی کے وارث ہیں علی
دشمن دین تو تھے صاحب ایمان نہ تھے
کون کہتا ہے کہ وہ وقت کے شیطان نہ تھے
اس سے پہلے کسی امت میں یہ طوفان نہ تھے
بن گئے وہ بھی خلیفہ جو مسلمان نہ تھے
کون کہتا ہے کہ جنت کی بشارت دی ہے
ان پر اللہ نے قرآن میں لعنت کی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.