Laut kar aajao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Munawar Hussain
خیمے کے دروازے سے یہ دی سکینہ نے صدا
لوٹ کر آجاؤ واپس ہو کہاں عمو
ہوگیا پردیس میں اب جرم پانی مانگنا
لوٹ کر آجاؤ واپس ہو کہاں عمو
ہو کھڑی خیمے کے در پر خالی کوزہ تھام کر
پیاس کی شدت نہیں سہہ پاؤں گی میں لمحہ بھر
پھٹتا ہے غم سے جگر اور خشک ہے میرا گلا
لوٹ کر آجاؤ واپس۔۔۔
یاد اب آتے ہیں مجھکو گزرے جو یثرب میں دن
سامنے رخت تھے پانی کچھ زباں سے بولے بن
لمحہ بھر بھی پیاس کا احساس نہ ہونے دیا
لوٹ کر آجاؤ واپس۔۔۔
ہوگیا معلوم اب تو پیاس کہتے ہیں کسے
کیا خبر تھی دن یہ مجھکو بھی پڑیں گے دیکھنے
چار سالہ عمر میں یہ درد ہے سہنا پڑا
لوٹ کر آجاؤ واپس۔۔۔
پاس آتے تھے ہمیشہ میری اک آواز پر
دیکھ کر حیراں ہوں اب بدلے سے انداز پر
کیوں نہیں آتے پلٹ کر کیا ہوی مجھ سے خطا
لوٹ کر آجاؤ واپس۔۔۔
کھو نہ جائے پیاس کی ان وادیوں میں ہم کہیں
لگ رہا ہے اب بنے گی شام تک تربت یہی
ڈالنے تربت پہ پانی آؤ گے کیا اب چچا
لوٹ کر آجاؤ واپس۔۔۔
صبر رکھے کس طرح سے بھای بھی چھ ماہ کا
پانی مانگے کس طرح سے بھائی بھی چھ ماہ کا
چاند لمحوں میں ہے لگتا آے گی اس کو قضا
لوٹ کر آجاؤ واپس۔۔۔
میں بجھاؤں گی چچا جاں اپنے ہی اشکوں سے پیاس
ہے دعا کے جلد آؤ خیریت سے میرے پاس
اب کبھی نہ پیاس کا شکوہ کروں گی با خدا
لوٹ کر آجاؤ واپس۔۔۔
آپ ہوتے تو منور ہوتی میری کاینات
آپ کے بن ہو گیء ہے اب اندھیری کاینات
لکھ کے یہ نوحہ نجف بھی کرتا ہے آہ و بکا
لوٹ کر آجاؤ واپس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.