Hogaya Kaabay Mein Roshan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farzad Moosvi
ہو گیا کعبے میں روشن نور حیدر ہو گیا
بت کدہ ہوتا تھا جو اللہ کا گھر ہو گیا
گھر کا مالک آگیا کعبہ خوشی سے کھل اٹھا
مسکرایا اس قدر دیوار میں در ہو گیا
مدتوں سے جو بتوں کی ظلمتوں میں تھا گھرا
نور یزداں دیکھ کر کعبہ منور ہو گیا
نفس کے بدلے خدا نے اپنی مرضی بیچ دی
اس طرح ہجرت کی شب سودا برابر ہو گیا
اس مجسم پھول کو سمجھے گی دنیا کیا بھلا
اس کی خوشبو پائی جس نے وہ قلندر ہو گیا
مالک کوثر کا بیٹا آج بھی موجود ہے
اور ابتر کہنے والا خود ہی ابتر ہو گیا
سورما لے کر علم جاتے رہے آتے رہے
آمد حیدر ہوئی اور فتح خیبر ہو گیا
آگیا مولا میرا مشکل کشائی کے لیے
اس کے آجانے سے ہر اک معرکہ سر ہو گیا
مجلس شبیر میں ٹپکا جو آنکھوں سے میری
اشک وہ رتبے میں کوثر کے برابر ہو گیا
داغ ماتم کی ضیا پھیلی جو میری قبر میں
ایک چراغاں سا میری مرقد کے اندر ہو گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.