Madhay Haider Main Mujhay Mehwe Tilawat
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Rizvi Sachay
مدح حیدر میں مجھے محو تلاوت دیکھ کر
رشک کرتے ہیں ملک میری عبادت دیکھ کر
عارف ذات علی تھیں تب ہی ہے حیرت کی جگہ
مسکرا دیں فاطمہ اژدر کی حالت دیکھ کر
یہ علی کا وار ہے یا عدل کا میزان ہے
موت بولی تیغ حیدر کی نفاست دیکھ کر
میرے مولا کیوں لسان اللہ ہیں اس کا جواب
دیکھ لو نہج البلاغہ کی بلاغت دیکھ کر
مجھ کو بھی دیوانہ کر دے اے خدائے مرتضی
ہے دعا بہلول دانا کی ذہانت دیکھ کر
اٹھ کھڑے ہوتے تھے اکثر خود ہی تعظیما حسین
ہوبہو اکبر میں نانا کی شباہت دیکھ کر
راستہ سلمان و بوذر کا انہیں کیسے ملے
رنگ جو اپنا بدل لیتے ہیں دولت دیکھ کر
ہر کسی کو دولت عشق علی ملتی نہیں
یہ عطا ہوتی ہے نسلوں میں طہارت دیکھ کر
جیتے جی مرنے لگا تھا ہو کے ناامید میں
جی اٹھا پھر سے مگر حر کی شفاعت دیکھ کرِ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.