Wafa kay Ghat pay | Tehra
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Rizvi Sachay
وفا کے گھاٹ پہ یوں کیسا کیسا باوفا ٹھہرا
علی مرتضی ٹھہرے علی کا لاڈلا ٹھہرا
نہیں ٹھہرا کوئی عباس سا جب دوسرا ٹھہرا
کہ دریا تھا رواں قدموں میں اور پیاسا رہا ٹھہرا
حسین ابن علی سے کفر کا جب معرکہ ٹھہرا
وہ مثل مصطفی ٹھہرے یہ مثل مرتضی ٹھہرا
بسر کی عمر ساری طاعت سبط پیغمبر میں
حسین ابن علی کے حکم سے اٹھا چلا ٹھہرا
کٹے ہاتھوں سے بیڑا پار کر دے گا میرا آقا
میرے مشکل کشا کا لال بھی مشکل کشا ٹھہرا
وفا کی مملکت آباد ہے غازی کے قدموں سے
ہر ایک نقش وفا پر ایک ہے شہر وفا ٹھہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.