Zaat-e-Hasan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Farzad Moosvi
جہان میں یوں تو کسی شے کو بھی ثبات نہیں
مگر رسول کے گھر کے لیے یہ بات نہیں
نبی کے لال نہ ہوتے تو دین مٹ جاتا
یہ واقعات ہیں غافل تخیلات نہیں
وہی مزاج وہی حوصلہ، وہ ایثار
ایک آئینہ ہے نبی کا، حسن کی ذات نہیں
لگا کے صلح کا پھندا گلوئے باطل میں
کہا حسن نے کہ جا اب تیری نجات نہیں
شکست ظلم کو میداں سے ہٹ کے دے دینا
حسن کا کام تھا ہر ایک کے بس کی بات نہیں
یہ مصلحت تھی جو خاموش رہ گئے ورنہ
علی کی تیغ نہیں یا علی کے ہاتھ نہیں
نبی کی زلف ہے مٹھی میں دیکھ لے غافل
کبھی نہ کہنا کہ قبضے میں کائنات نہیں
بچھا ہے خوان کرم فیض کیجیے حاصل
حسن کی بزم ہے جائے تکلفات نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.