Ghadeer
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer recited by Ali Rizvi Sachay
بجھ نہیں سکتا چراغ نور ایمان غدیر
بجھ نہیں سکتا چراغ نور ایمان غدیر
حشر تک روشن رہے گا یہ بفیضان غدیر
حشر تک روشن رہے گا یہ بفیضان غدیر
ہیں مئے حب علی میں مست رندان غدیر
بادہ خواروں سے بھرا ہے آج میدان غدیر
تاج پوشی علی ہے اور میدان غدیر
دست پیغمبر پہ ہے دست سلیمان غدیر
پڑھ رہے ہیں مصطفی کلمہ ولی اللہ کا
دونوں ہاتھوں پر حلف فرما کے قرآن غدیر
معرفت حاصل نہیں جس کو رسول اللہ کی
اس کی آئے گی سمجھ میں کیا بھلا شان غدیر
ایک طرف کار رسالت کل رسول اللہ کا
ایک طرف میدان خم میں صرف اعلان غدیر
رائیگاں تھیں کوششیں ساری رسول اللہ کی
باخدا جاری نہ ہوتا گر یہ فرمان غدیر
دے رہے ہیں مصطفی من کنت مولا کی صدا
گونجتا ہے حیدری نعروں سے میدان غدیر
خاص اس دن کے لیے لکھا ہے یہ اللہ نے
آیۂ بلغ کا صیغہ ہے بعنوان غدیر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.