Hussain Ki Ankhain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Asim Rizvi
مولا حسین… مولا حسین
تجھ سے دیکھتا رہتا ہے کائنات اپنی
علی و فاطمہ زہرا کے چین کی آنکھیں
نظر تو مجھ پہ اے مالک ذرا جمائے رکھ
میں لکھنے بیٹھ رہا ہوں ”حسین کی آنکھیں“
کھلی ہیں آج زمیں پر، حسین کی آنکھیں
فرشتو دیکھ لو آ کر، حسین کی آنکھیں
کھلی ہیں آج زمیں پر، حسین کی آنکھیں
اجالا طور سے طوبیٰ سے روشنی لے کر
نجف سے تا مدینے سے چاندنی لے کر
بنائے خالق اکبر، حسین کی آنکھیں
کھلی ہیں آج زمیں پر، حسین کی آنکھیں
جہاں ہیں حضرت عباس قوت سرور
ہے دل کا چین سکینہ، قرار ہے اصغر
وہاں ہیں قاسم و اکبر، حسین کی آنکھیں
کھلی ہیں آج زمیں پر، حسین کی آنکھیں
بہن کے ساتھ ہر ایک گام بڑھ کے دیکھتی ہیں
دیار شام میں نیزے پہ چڑھ کے دیکھتی ہیں
خود اپنی فتح کا منظر، حسین کی آنکھیں
کھلی ہیں آج زمیں پر، حسین کی آنکھیں
بس ایک نظر سے صفوں کی صفیں پلٹ دیں گی
زمیں کیا ہے ابھی آسماں پلٹ دیں گی
ہیں ذوالجلال کا پیکر، حسین کی آنکھیں
کھلی ہیں آج زمیں پر، حسین کی آنکھیں
پکڑ کے باگ رہوار شاہ دیں کی لگام
یہ جرم کر کے بھی تو بن گیا علیہ السلام
پڑیں جو حر ترے اوپر، حسین کی آنکھیں
کھلی ہیں آج زمیں پر، حسین کی آنکھیں
اجل کے ڈر سے صفوں میں یہ تلملاتا ہے
لڑائی چھوڑ کر میدان سے بھاگ جاتا ہے
جو دیکھ لیتا ہے لشکر، حسین کی آنکھیں
کھلی ہیں آج زمیں پر، حسین کی آنکھیں
کہا جری نے کہ بچ کر نہ بھاگ پائیں کہیں
ابھی کچل دوں میں نو لاکھ لشکروں کو یہیں
اشارہ دیں جو جھپک کر، حسین کی آنکھیں
کھلی ہیں آج زمیں پر، حسین کی آنکھیں
ابھی ہوں محو زیارت میں قبر کے اندر
فرشتو ٹھہرو ذرا دیکھ لوں میں جی بھر کر
علی کا چہرہ انور، حسین کی آنکھیں
کھلی ہیں آج زمیں پر، حسین کی آنکھیں
ملا کے ساز جو ہر منقبت کو گائیں گے
نظر حسین سے وہ کس طرح ملائیں گے
دکھیں گی جب سر محشر، حسین کی آنکھیں
کھلی ہیں آج زمیں پر، حسین کی آنکھیں
انیس نے دی زمیں ہم سے بے زمینوں کو
خبر کرو مرے خرمن کے خوشہ چینوں کو
دکھا رہا ہوں بنا کر، حسین کی آنکھیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.