Ya Fatima Zahra ki Dua Hazrat e Abbas
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Abbas Karim
اے فاطمہ زہرا کی دعا حضرت عباس
صدقہ ہو سکینہ کا عطا حضرت عباس
امید حرم دل کی صدا حضرت عباس
صدقہ ہو سکینہ کا عطا حضرت عباس
تم زینب و کلثوم کی ڈھارس ہو پتا ہے
ہر بھائی کے ہونٹوں پہ یہی ایک دعا ہے
بہنوں کے رہے سر پہ ردا حضرت عباس
صدقہ ہو سکینہ کا عطا حضرت عباس
جنت کی تمنا ہی نہیں دل میں ہمارے
پھر کیوں نہ یہ مجلس میں عزادار پکارے
آنا ہے مجھے کرب و بلا حضرت عباس
صدقہ ہو سکینہ کا عطا حضرت عباس
ایسی ہے چچا اور بھتیجی میں محبت
عباس چلے آتے ہیں خود کرنے عنایت
جس نے بھی یہ اک بار کہا حضرت عباس
صدقہ ہو سکینہ کا عطا حضرت عباس
اب ختم جدائی ہو ملیں بہنوں سے بھائی
بے جرم اسیروں کو ملے جلد رہائی
اپنوں سے نہ اپنے ہوں جدا حضرت عباس
صدقہ ہو سکینہ کا عطا حضرت عباس
بس چلتی رہیں آپ کے پرچم کی ہوائیں
مٹ جائیں زمانے سے مکمل یہ وبائیں
مل جائے مریضوں کو شفا حضرت عباس
صدقہ ہو سکینہ کا عطا حضرت عباس
مشکل میں صدا آپ کو دیتا ہوں لبوں سے
مولا میں پریشان ہوں دنیا کے غموں سے
دل غم سے نہ پھٹ جائے میرا حضرت عباس
صدقہ ہو سکینہ کا عطا حضرت عباس
دنیاوی شہنشاہوں سے بڑھ کر ہی رہیں گے
ذیشان و کریم آپ کے نوکر ہی رہیں گے
دے دیجیے خدمت کا صلہ حضرت عباس
صدقہ ہو سکینہ کا عطا حضرت عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.