Kyun jal raha hai bait e payambar ko kya hua
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Anjuman Guldasta-e-Jaffria
کیوں جل رہا ہے بیت پیمبر کو کیا ہُوا
کوئی تو آ کے پوچھتا اس گھر کو کیا ہُوا
یثرب کی رہنے والیو پوچھو بتول سے
ہے کیوں لہو لہو تری چادر کو کیا ہُوا
یہ انما کے چہرے پہ کیسے بنا ہے نیل
روتی ہے کیوں رسول کی دختر کو کیا ہُوا
انزلنا سر کو پیٹ رہی ہے مدینے میں
کرتا ہے بین سورہ کوثر کو کیا ہُوا
ہائے طمانچہ ہائے ستم بولتا ہُوا
سر کو جھکائے روتا ہے شبر کو کیا ہُوا
کس طرح سے ہُوا ہے یہ پیوست گال میں
بی بی تمہارے کان کے گوہر کو کیا ہُوا
ثقلین دیکھ دیکھ کے چہرے پہ جھریاں
زینب یہ پوچھتی رہی مادر کو کیا ہُوا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.