Likho bhala me kaise teri shan Fatima (s.a)
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ahmed Raza Nasiri
لکھوں بھلا میں کیسے تیری شان فاطمہؑ
جب مدح خواں ہے خود تیرا رحمان، فاطمہؑ
پہچان بیٹیوں کی تو ہوتی ہے باپ سے
لیکن ہے اپنے باپ کی پہچان، فاطمہؑ
جنت میں بھیجنا ہے کسے اور کسے نہیں
کرتے ہیں کام یہ تیرے دربان، فاطمہؑ
میں نے مباہلے کو پڑھا یہ پتا چلا
بہتر تھے کلمہ گوؤں سے نجران، فاطمہؑ
عصمت پہ اک کتاب لکھوں گا میں جب کبھی
رکھوں گا اس کتاب کا عنوان، فاطمہؑ
جا کر دیا جلاؤں بقیع میں میں کبھی
ہے بس حسن کے دل کا یہ ارمان، فاطمہؑ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.