Aashiq E Hussain a.s Muslim E Ghareeb
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Atir Haider
غربتِ حسین ہائے یہ نصیب
عاشقِ حسین مسلمِ غریب
تو بھی وطن کی دیدہ نم مسلم و حسین
بچوں کا دل میں دونوں کے غم مسلم و حسین
پیاسے رہے ہیں آخری دم مسلم و حسین
وقتِ شہید کوئی بھی ساتھی نہ تھا قریب
ابنِ زیاد شر کی حکومت کی دٰین ہے
اس پر سلام ہے جو شہِ مشرقین ہے
میرا امیر کوئی نہیں بس حسین ہے
دربارِ ظلم میں یہ ہے زخمی عجب خطیب
تاریخ میں ملے گی نہ اس عشق کی نذیر
خنجر کے زخم، ضربِ ستم اور زخمِ تیر
کوفے میں دربدر رہا شبّیر کا سفیر
ہر درد میں ہے عاشق و معشوق ہم نصیب
لاشوں پہ ہے جو اکبر و اصغر کے شور و شین
تیر و سینہ ہیں کھاتے جگر گوشہِ حسین
ساحل پہ قتل ہو گئے مسلم کے نورِ عین
دونوں کے دل پہ زخم لگے اس قدر محی
لاشِ حسین گھوڑوں سے پامال ہو گئی
آنسو لہو کے اس پہ بہتی ہے ماں کوئی
مسلم کی لاش کو ہے پھرایا گلی گلی
خون سے زمین پہ لکھتے ہیں تاریخ یہ ادیب
یہ قدرے مشترک ہے امام اور غلام میں
حسرت ہے کتنی بیبی رقیہ کے نام میں
کھائے تماچے کتنے سکینہ نے شام میں
دونوں کی بیٹیاں رہیں زنداں میں ہم نصیب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.