Suno Ghadeer Suno
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer recited by Ahmed Raza Nasiri
کمالِ دینِ خدا کو غدیر کہتے ہیں
رسالتوں کی بقا کو غدیر کہتے ہیں
عداۓ عہدِ وفا کو غدیر کہتے ہیں
منافقوں کی سزا کو غدیر کہتے ہیں
یہ دینِ حق، یہ شریعت بقاپذیر نہ ہو
جہاں میں کچھ بھی نہ رہ جائے گر غدیر نہ ہو
غدیر مرکزِ صدق و سخا کو کہتے ہیں
غدیر مملکتِ مرتضیٰ کو کہتے ہیں
غدیر منزلِ اہلِ وفا کو کہتے ہیں
غدیر عیدِ رسولِ خدا کو کہتے ہیں
بہارِ قلب کا قِصّہ تمام ہو جائے
یہ دن نہ ہو تو تبسم حرام ہو جائے
صحابیات کی حسین شان بھی غدیر سے ہے
وقارِ بُزر و سلمان بھی غدیر سے ہے
دلوں میں خون کا دوراں بھی غدیر سے ہے
خداپرستوں کی پہچان بھی غدیر سے ہے
کوئی نشان کوئی خط کوئی لکیرنہیں
وہاں پے دین نہیں ہے جہاں غدیر نہیں
ہوئی رسول کے ہاتھوں اداۓ فرضِ غدیر
محیطِ عالمِ امکاں ہے طول و عرضِ غدیر
اُتر سکے گا نہ اہلِ فلک سے قرضِ غدیر
بُلندیوں کے لئے رہنما ہے ارضِ غدیر
نُجوم تانک کے روشن جہاں بنائے گئے
اسی زمین کے لئے اسمآن بنائے گئے
خدا کے دین کو درہم میں تولنے والے
میانِ کاسۂ دل زہر گھولنے والے
زبان نفاق کے لہجے میں بولنے والے
خلافِ سیدِ لولاک بولنے والے
تجھے لحد میں اسیرِ عذاب کر دے گا
علی کا بغض ہے مٹی خراب کر دے گا
بہارِ حسنِ عبادت کا نام ہے کعبہ
کمالِ عشق و محبت کا نام ہے کعبہ
فہیمِ رمزِ ولایت کا نام ہے کعبہ
علی کی جائے ولادت کا نام ہے کعبہ
جو لوگ بغضِ علی میں طواف کرتے ہیں
وہ آئینے کو سیاہی سے صاف کرتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.