Hussain Awaz Dey Rahe Hen
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Atir Haider
بِساطِ مقتل سجا ہوا ہے
حسین آواز دے رہے ہیں
شہادتوں کا یہ سلسلہ ہے
حسین آواز دے رہے ہیں
صدائیں "ھل من" کی آ رہی ہیں
عَبَس ہے آرام کا تصور
اُٹھو کہ اب وقت آ چکا ہے
جُمود کیسا ہے تجھ پہ طاری
یہ تیرے جذبے کو کیا ہوا ہے
تیرے تغافل کی انتہا ہے
کسی کو ہے کب یہ اوج حاصل
کسے ملا ہے بھلا یہ رتبہ
حسینیوں کا ہی مرتبہ ہے
جلوس و مجلس ہو یا ہو ماتم
یہ سب علامات ہیں زندگی کی
یزیدِ فاسق تو مر چکا ہے
ضمیر بیدار جب ہوا تو
نکل کے خیمے سے حُر یہ بولا
میرے مقدر کا فیصلہ ہے
سنی جو آوازِ استغاثہ
تڑپ کے جھولے سے گر پڑا وہ
یقیناً اصغر سمجھ گیا ہے
ابھی تو چادر چِھنی ہے زینب
ذرا تحمُّل سے کام لینا
تیرے مصائب کی ابتدا ہے
بَگوش تم بھی سنو اے فرحت
جو دل میں ہے دھڑکنوں کی دستک
مجھے تو محسوس ہو رہا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.