Mazloomo Ke Lab Pe Dua Hai Sahib E Doran Aa Jao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Atir Haider
مظلوموں کے لب پہ دعا ہے
صاحبِ دوراںؑ آ جاؤ
حق والوں پر ظلم و جفا ہے
صاحبِ دوراںؑ آ جاؤ
منہ کھولے ہر سمت قضا ہے
صاحبِ دوراںؑ آ جاؤ
یا مہدیؑ ادرکنا
یا مہدیؑ ادرکنا
ساری دنیا نوحہ کناں ہے،
آپ کی غیبت میں مولا
قاتل کو قاتل کی امان ہے،
آپ کی غیبت میں مولا
محروموں پر وقت کڑا ہے،
صاحبِ دوراںؑ آ جاؤ
چاروں جانب جنگ و جدل ہے
خود کش حملے ہوتے ہیں
قاتل کلمہ پڑھنے والے
بے کس جانے ہوتے ہیں
ہر جا مقتل غم کی فضا ہے
صاحبِ دوراںؑ آ جاؤ
ذاکر اور منبر بکتا ہے
بکتی ہے دستار و عبا
باطل زرداروں کے آگے
جھکتی ہے دستار و عبا
دل ہر مومن کا دکھتا ہے
صاحبِ دوراںؑ آ جاؤ
ہر جاں جنگجو، ہر سو فوجیں
جنگ و جدل کا سامان ہیں
شعلہ فشاں بندوقیں ہیں اور
اُن کی زد پر انسان ہیں
جادہِ حق مزدود ہوا ہے
صاحبِ دوراںؑ آ جاؤ
آج بھی کلمہ پڑھنے والے
ظلم و ستم کے ہاہمی ہیں
قاتل کو کہتے ہیں مومن
رسم جفا کے بانی ہیں
نوعِ بشر پر ظلم بڑا ہے
صاحبِ دوراںؑ آ جا
آج بھی مقتل میں ہے اندھیرا
ایک یتیمہ روتی ہے
سینۂ لاشۂ بے سر پر
اک چھوٹی بچی سوتی ہے
پیشِ نظر پھر کرب و بلا ہے
صاحبِ دوراںؑ آ جاؤ
آج بھی قیدِ رنج و علم ہے
ثانی زہرا زنداں میں
اِک بیمار کے ہاتھوں میں ہے
لاش سکینہ زندہ میں
سہنے کو اب باقی کیا ہے
صاحبِ دوراںؑ آ جاؤ
جعفر ھیراں خود ہی بشر ہے
دنیا کی بے چینی پر
ہر سو ہیں مغموم فضائیں
انسان کے بے رحمی پر
ہر جا غم کا باب نیا ہے
صاحبِ دوراںؑ آ جاؤ
یا مہدیؑ ادرکنا
یا مہدیؑ ادرکنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.