Kya yateemi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Yazdan
ہاے جب شام غریباں کا اندھیرا چھایا
ڈھونڈنے باپ کو مقتل میں گیء اک دکھیا
درمیان لاشوں کے اک لاشہء بے سر دیکھا
آی اس لاش سے آواز سکینہ آجا
جب سنی باپ کی آواز تو روی بچی
لاش بے سر سے لپٹ سے لپٹ کر یہ فغاں کرنے لگی
آپ کے بعد یہ احساس ہوا ہے بابا
کیا یتیمی ہے یہ اب مجھ پہ کھلا ہے بابا
آگ دامن میں لگاتا ہے ستمگر کوئی
کوئی کانوں سے گوہر چھین رہا ہے بابا
کیا یتیمی ہے۔۔۔
آپ کے بعد۔۔۔
ہاتھ کانوں پہ دھرے دی یہ سکینہ نے صدا
خون اس خاک میں میرا بھی ملا ہے بابا
کیا یتیمی ہے۔۔۔
آپ کے بعد۔۔۔
آپ پہچان نہ پاؤ گے یقین ہے مجھکو
حال جو آپ کی بیٹی کا ہوا ہے بابا
کیا یتیمی ہے۔۔۔
آپ کے بعد۔۔۔
ذبح سے پہلے تجھے پانی دیا ظالم نے
یہ گلا خشک تیرا کاٹا گیا ہے بابا
کیا یتیمی ہے۔۔۔
آپ کے بعد۔۔۔
لوٹو سادات کو عباس نہیں ہے باقی
شور ہے سمت یہی گونج رہا ہے بابا
کیا یتیمی ہے۔۔۔
آپ کے بعد۔۔۔
میرا پہلو بھی ہے دادی کی طرح سے زخمی
پرسہ امت نے یہ مجھکو بھی دیا ہے بابا
کیا یتیمی ہے۔۔۔
آپ کے بعد۔۔۔
اٹھ کے عمو سے میرے کہدو کہ اب آجائے
دشت پر حول میں دم گھٹنے لگا ہے بابا
کیا یتیمی ہے۔۔۔
آپ کے بعد۔۔۔
آج سر رکھ کے سکینہ کہاں سوے بولو
سارا سینہ تیرا تیروں سے چھدا ہے بابا
کیا یتیمی ہے۔۔۔
آپ کے بعد۔۔۔
تشنہ سہنے ہے ستم مجھکو ستمگاروں کے
شام تک اب یہ مقدر میں لکھا ہے بابا
کیا یتیمی ہے۔۔۔
آپ کے بعد۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.