Wo Aarahe Hain (AJTFS)
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Atir Haider
جو پردہِ غیب سے تجلی دکھا رہے ہیں
جو وارث کل نظام قدرت چلا رہے ہیں
وہ آ رہے ہیں
حراتِ حق سے ظلم کا بت پگھل رہا ہے
ہر ایک لمحہ زمانہ کروٹ بدل رہا ہے
اور انقلابِ یقین کا سورج نکل رہا ہے
وہ پردہِ غیب سے تجلّی دکھا رہے ہیں
دھڑک رہا ہے جو قلبِ ایمان درونِ سینہ
ہے اس میں سمراہ و نجف کربلا مدینہ
فرازعرفاں رسا یہی دھڑکنوں کا سینہ
وہ ایک دھڑکن سے دوسری کو ملا رہے ہیں
سوال ہے بے بصیر دنیا کا وہ کہاں ہے
ازل کے اندھوں کو کیا بتائیں کہ وہ یہاں ہیں
بچے ہیں فتنوں سے ہم جو اب تک وہ درمیان ہیں
وہی تو گرتوں کو ہر قدم پر اٹھا رہے ہیں
وہ ممبروں سے جھل کو یکسر اتار دینگے
نشہ ہر ایک بدعتی کا آکر اتر دینگے
نفاق کا ذولفقار سے سر اتار دینگے
دکان داران ذکر جنکو رلا رہے ہیں
قدم تلے ہیں ستم کے سب اقتدار جن کے
وہ مستضف ہیں دل و جگر تار تار جن کے
بتول زادے کے حجر میں دل فگار جن کے
وہ جن کی طاعت میں خون سے مقتل سجا رہے ہیں
بفضل ذاکر رسول کا بین بک رہا ہے
علی زہرا کا سوگ اور چین بک رہا ہے
حسین اور ذکر برسر فین بک رہا ہے
وہ جن کی تربت کی لوگ بولی لگا رہے ہیں
دلیل مجہول سے یہ ذہنوں کو موڑتے ہیں
امام صادق کے سچے مکتب کو توڑتے ہیں
حدیث و اقوال ہق کی صورت مروڑتے ہیں
یہ رات دن جس علی کا مکتب گرا رہے ہیں
جو درد دل ہے بس اب عریزے میں لکھ دیا ہے
خرابیوں کا سبب عریضے میں لکھ دیا ہے
جو کہہ نہیں سکتے سب عریضے میں لکھ دیا ہے
عدالت مرتضی جو ساتھ اپنے لا رہے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.