Kya mujhe chod ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Farhan Ali Waris
ہاے اماں ارے سنو اماں
ارے آپ سے میں بیان دل کا حال کروں
ارے دل میں اٹھتا ہے جو اک سوال کروں
قید سے جب رہائی حرم پاییں گے
کیا میری قبر پہ پھر نہیں آینگے
صرف رنج و الم مجھکو تڑپایینگے
کیا مجھے چھوڑ کر سب چلے جائیں گے
کیا اسی قید میں گھٹ کے مر جاؤں گی
کیا میں دو گز کفن بھی پاؤں گی
میلے کرتے میں کیا مجھکو دفنایینگے
کیا مجھے چھوڑ کر۔۔۔
سر سے پاؤں تلک میں لہو میں ہوں تر
میرا زخموں بھرا یہ بدن دیکھ کر
صرف ظالم نہیں ظلم پچتایینگے
کیا مجھے چھوڑ کر۔۔۔
شام والے کرینگے ابھی کچھ ستم
مجھکو کھاے چلا جا رہا ہے یہ غم
یہ میری قبر پہ شمر کو لایینگے
کیا مجھے چھوڑ کر۔۔۔
دیکھ کر زخم بابا کے گھبرای میں
حشر میں باپ کے پاس جب آی میں
دیکھ کر مجھکو بابا بھی گھبرایینگے
کیا مجھے چھوڑ کر۔۔۔
کربلا ہے کہاں اور کہاں شام ہے
نہ مجھے چین نہ انکو آرام ہے
وہ مجھے کربلا روز بلواینگے
کیا مجھے چھوڑ کر۔۔۔
کربلا جا کے بابا سے یہ پوچھنا
حشر میں ان سے جب ہو میرا سامنا
کیا مجھے اپنے سینے سے لپٹایینگے
کیا مجھے چھوڑ کر۔۔۔
کہنا صغرا سے اپنا چمن مل گیا
ہو مبارک تمہیں تو وطن مل گیا
حشر تک ہم مسافر ہی کہلائیں گے
کیا مجھے چھوڑ کر۔۔۔
شام میں ہی میری شام ہو جاے گی
یہ کہانی اگر عام ہو جاے گی
باپ بیٹی سے کب پیار فرمائیں گے
کیا مجھے چھوڑ کر۔۔۔
ہم نہ فنکار ہے اور نہ اہلِ قلم
ہے یہ فرحان و شوکت پہ ان کا کرم
ہم سے شبیر نوحہ کہلوایینگے
کیا مجھے چھوڑ کر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.