Kya andhera hai phupi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Hadi Ali Khan Muslim
کیا اندھیرا ہے پھوپھی
قید خانے میں سکینہ یہ بیان کرتی تھی
کیا اندھیرا ہے پھوپھی
شمع منگوائیئے ورنہ میں نہیں جینے کی
کیا اندھیرا ہے پھوپھی
قید خانے میں۔۔۔
اپنے سینے سے لگا لو میں تمہارے صدقے
گود میں لے لو مجھے
دل دھڑکتا ہے میرا خوف سے گھبراتا ہے جی
کیا اندھیرا ہے پھوپھی
قید خانے میں۔۔۔
کیوں لعیں قید میں لائے ہیں مجھے کیا معلوم
ہائے بابا مظلوم
گئے میدان کو جس دن سے خبر میری نہ لی
کیا اندھیرا ہے پھوپھی
قید خانے میں۔۔۔
بابا آجائیے تو تب شمر کو ہو گا معلوم
کون ہے یہ معصوم
کیا سمجھ کر مجھے یوں گھُڑکیاں دیتا ہے شقی
کیا اندھیرا ہے پھوپھی
قید خانے میں۔۔۔
آج کی شب کو بھی بابا کیا نہیں آئیں گے
مجھ کو رُلوائیں گے
اُن کے سینے پہ اگر سوتی تو نیند آ جاتی
کیا اندھیرا ہے پھوپھی
قید خانے میں۔۔۔
بعد میرے یاں اگر ہوئے پدر کا
آنا اُن سے یہ فرمانا
مر گئی گھُٹ کے اندھیرے میں تمہاری بیٹی
کیا اندھیرا ہے پھوپھی
قید خانے میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.