Kya andhera hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nadeem Sarwar
اے پھپھی اماں میری کیا اندھیرا ہے پھپھی
قید خانے میں سکینہ کا تھا نوحہ اے پھپھی
کیا اندھیرا ہے پھپھی کیا اندھیرا ہے پھپھی
ایک شمع منگواییے کے ہو اجالا اے پھپھی
کیا اندھیرا ہے پھپھی کیا اندھیرا ہے پھپھی
گود میں اپنی چھپالو دل دھڑکتا ہے میرا
ہر گھڑی لگتا ہے جیسے شمر پھر سے آ گیا
پاس سے میرے نہیں جانا خدارا اے پھپھی
کیا اندھیرا ہے پھپھی۔۔۔
خوف آتا ہے پھپھی دن کے اجالے میں یہاں
وہشتیں ہی وہشتیں ہے قید خانے میں یہاں
ایک پل لگتا نہیں ہے دل ہمارا اے پھپھی
کیا اندھیرا ہے پھپھی۔۔۔
اب کہاں بابا کا سینہ چین کی راتیں کہاں
اب کہاں وہ دن رہے وہ پیار کی باتیں کہاں
آینگے کب لوٹ کے وہ دن دوبارہ اے پھپھی
کیا اندھیرا ہے پھپھی۔۔۔
ہاں ابھی کچھ دیر پہلے مجھکو نیند آی تو تھی
چند لمحوں بعد پھر سے آنکھ میری کھل گیء
یوں لگا ہو جیسے ہو بابا نے پکارا اے پھپھی
کیا اندھیرا ہے پھپھی۔۔۔
آے بابا تو سناؤں میں ستم کی داستاں
میں دکھاؤں گی رسن کے اور طمانچوں کے نشاں
سن نہیں پاےنگے بابا حال سارا اے پھپھی
کیا اندھیرا ہے پھپھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.