Koi yateem na ho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Irfan Haider
قافلہ شاہ کا ہاے وارد کوفہ جو ہوا
آن کر ام حبیبہ نے سکینہ سے کہا
اے یتیمہ تو میرے واسطے یہ مانگ دعا
تیری طرح سے کسی کو نہ یتیمی دے خدا
سن کے بازار میں یہ ام حبیبہ کی بکا
رخ سوے نیزہ کیا اور سکینہ نے کہا بابا
بابا دعا میں کرتی آمین کہو
میری طرح کوئی یتیم نہ ہو
سکینہ کہتی تھی رو رو کر بابا جاں
میری طرح کوئی یتیم نہ ہو
بابا یتیم ہو کر احساس یہ ہوا ہے
کیا چیز ہے یتیمی ہر سانس ہی سزا ہے
یہ میری دل کی ہے آواز سنو
میری طرح کوئی یتیم نہ ہو
سکینہ کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
اولاد والے مجھ کو کہنے لگے یتیمہ
پردیس میں سکینہ پر وقت کیسا آیا
یہ کہکے سر پہ میرے ہاتھ رکھو
میری طرح کوئی یتیم نہ ہو
سکینہ کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
یہ آپ جانتے ہیں جو کیفیت ہے میری
سوچا کبھی نہیں تھا بازار میں پھروں گی
تو اب دعا میں میرا ساتھ تو دو
میری طرح کوئی یتیم نہ ہو
سکینہ کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
کیا حال کر دیا ہے دیکھو تو اشقیاء نے
کھانے کو کیا ملا ہے ظالم کی تعزیانے
لگے جو پیاس تو بس اشک پیو
میری طرح کوئی یتیم نہ ہو
سکینہ کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
جینے سے میرا دل تو بیزار ہو چکا ہے
بازو بندھے ہیں سب کے میرا گلا بندھا ہے
میری اسیری کو دیکھو سوچو
میری طرح کوئی یتیم نہ ہو
سکینہ کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
کیوں زندہ ہے سکینہ اتنے غموں کو سہہ کر
ظالم مجھے بلاے اپنی کنیز کہہ کر
میں خود سے کیسے کہوں صبر کرو
میری طرح کوئی یتیم نہ ہو
سکینہ کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
بیٹی کی بات سن کر سر شاہ کا پکارا
سکینہ سن کر فغاں تمہاری
روتا ہے دل ہمارا میری جاں
خدا سے میں یہی کہتا ہوں سنو
میری طرح کوئی یتیم نہ ہو
سکینہ کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
عرفان اور مظہر روتے ہیں اس فغاں پر
شبیر کی وہ دختر کہتی ہے ہم سے رو کر
یہ مرثیہ میری مجلس میں پڑھو
میری طرح کوئی یتیم نہ ہو
سکینہ کہتی تھی رو رو کر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.