Koi mera sahara
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Dilawar Hasan
کہہ رہی تھی یہ بالی سکینہ
کوی میرا سہارا نہیں ہے
ہو گےء قتل مقتل میں بابا
کوی میرا سہارا نہیں ہے
کس سے پانی کا شکوہ کروں گی
عمر بھر اب مصیبت سہوں گی
آ گیا راس عمو کو دریا
کوی میرا سہارا نہیں ہے
کہہ رہی تھی یہ۔۔۔
مر گےء رن میں عباس و اکبر
اب نہ قاسم رہے اور نہ اصغر
ہو گیء آج سے بے سہارا
کوی میرا سہارا نہیں ہے
کہہ رہی تھی یہ۔۔۔
لوریاں دے کے کس کو سلاؤں
کس کو اپنے گلے سے لگاؤں
مر گیا رن میں اصغر بھی میرا
کوی میرا سہارا نہیں ہے
کہہ رہی تھی یہ۔۔۔
کیسے بارے مصائب اٹھاؤ
ڈر یہ ہے میں کہیں مر نہ جاؤں
زندگی نے دیا ایسا تحفہ
کوی میرا سہارا نہیں ہے
کہہ رہی تھی یہ۔۔۔
کیا کروں کوئی شکوہ کسی سے
اب ہے ڈھارس تو بس ایک پھپھی سے
کون آے گا دینے دلاسہ
کوی میرا سہارا نہیں ہے
کہہ رہی تھی یہ۔۔۔
ہاے اصغر بھی رن کو سدھارا
ہو گیء آج سے بے سہارا
اب جھلاوں گی کس کو میں جھولا
کوی میرا سہارا نہیں ہے
کہہ رہی تھی یہ۔۔۔
چاروں جانب سے گھیرے ہے لشکر
لوٹنے آ رہے ہیں ستمگر
آ گیا دور بے چادری کا
کوی میرا سہارا نہیں ہے
کہہ رہی تھی یہ۔۔۔
کہہ رہی تھی یہ جب بنت سرور
کروٹیں لے رہے تھے بہتر
کیا نہیں کوئی میرا سہارا
کوی میرا سہارا نہیں ہے
کہہ رہی تھی یہ۔۔۔
منحرف اس قدر تھا زمانہ
راس آیا نہیں قید خانہ
مر گیء کہتے کہتے سکینہ
کوی میرا سہارا نہیں ہے
کہہ رہی تھی یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.