Khudara chale aao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Yazdan
سکینہ کہتی ہے بابا
چلے آؤ چلے آؤ
نہ آے عمو نہ آے تم
خدارا چلے آؤ
بہت ہوں چھوٹی بتاؤں کیسے
جو مجھکو تکلیف ہو رہی ہے
ارے اے بابا تیری سکینہ
اندھیرے زنداں میں رو رہی ہے
بچھڑ کے اصغر سے اور تم سے
سکینہ جاں اپنی کھو رہی ہے
نہ آے عمو نہ آے تم
خدارا چلے آؤ
سکینہ کہتی ہے بابا۔۔۔
یہ سال و سن یہ اسیری
اندھیرا زندان سکینہ
سہارا دینے کو کون آے
جو آے دینے کو آے ایذا
جو زخم شام الم میں پایا
وہ دیکھو بابا ہے اب بھی تازہ
نہ آے عمو نہ آے تم
خدارا چلے آؤ
سکینہ کہتی ہے بابا۔۔۔
یہ میری طفلی یہ میرا بچپن
مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹے
اس ایک ننھے سے دل پہ دیکھو
اٹھاے ہیں میں نے کتنے صدمے
صداییں دیتی تھی میں تڑپ کر
مگر خبر میری لی نہ تم نے
نہ آے عمو نہ آے تم
خدارا چلے آؤ
سکینہ کہتی ہے بابا۔۔۔
دنوں کو بازار میں پھرے ہم
تو رات زندان کا اندھیرا
نہر پہ عمو گےء ہیں جب سے
تڑپ گیء آب کو سکینہ
زمانہ گزرا نہ مل سکا ہے
سکون کا مجھکو ایک لمحہ
نہ آے عمو نہ آے تم
خدارا چلے آؤ
سکینہ کہتی ہے بابا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.