Kha gaye shaam ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shadman Raza
عزادارو دعا مانگو کوئی ایسے یتیم نہ ہو
جیسے سكینہ یتیم ہوئی
شام كے زندان میں جب سكینہ کو بابا کا سر ملا
لپٹا كے سَر کو سینے سے بچی نے یہ کہا
کھا گئے شام كے زنداں میں اندھیرے بابا
کس کو کہتے ہیں یتیمی یہ سنا تھا میں نے
آپ كے بعد یہ احساس ہوا ہے بابا
کھا گئے شام كے۔۔۔
آپ كے بعد یتیمی کی سزا پائی ہے
اتنی تنہا ہوں كہ سایہ ہے نہ پرچھائی ہے
رات رو رو کے گزرتی ہے تو دن ماتم میں
قید خانے میں یونہی سال کٹا ہے بابا
کھا گئے شام كے۔۔۔
زندگی میری دکھوں سے ہے عبارت بابا
کیسی قسمت نے دکھائی ہے مصیبت بابا
میں جو روتی ہوں تو لگتے ہیں طمانچے بابا
آپ کی یاد میں رونا بھی سزا ہے بابا
کھا گئے شام كے۔۔۔
اشک آنکھوں سے نکلتے ہیں لہو کانوں سے
اب درندوں سے نہیں خوف ہے انسانوں سے
ایک مجبور یتیمہ پر ستم ڈھاتے ہیں
میری تقدیر میں درّوں کی جفا ہے بابا
کھا گئے شام كے۔۔۔
آپ کی طرح سے روٹھے ہیں اُجالے بابا
کون زندان سے اب مجھ کو نکالے بابا
تُو نے مانگا تھا دعاؤں میں خدا سے جس کو
اب وہی بیٹی ہے زندانِ جفا ہے بابا
کھا گئے شام كے۔۔۔
کتنے ارمان تھے زنداں سے میں گھر جاؤں گی
ایسا لگتا ہے یہیں رَو رَو كے مر جاؤں گی
یہ ستمگار سكینہ کو کفن کیا دیں گے
کیا کفن آپ کے لاشے کو مِلا ہے بابا
کھا گئے شام كے۔۔۔
بابا کہتے ہیں یہ زنداں كے اندھیرے مجھ سے
موت ہی آئیگی اب مجھ کو دِلاسے دینے
میری ہر سانس ہی رہتی ہے ستم کی زد پر
ایسے جینے سے تو مرنا ہی بَھلا ہے بابا
کھا گئے شام كے۔۔۔
زخم لاکھوں ہیں کلیجے میں دکھاؤں کیسے
مجھ پہ جو بیت رہی ہے وہ بتاؤں کیسے
پیاس لگتی ہے تو پی لیتی ہوں آنسو اپنے
شمر کے دُرّے سكینہ کی غِذا ہیں بابا
کھا گئے شام كے۔۔۔
لفظ مظہر نے جو لکھے ہیں لہو روتے ہیں
شادماں آنکھ سے یوں اشکِ عزا بہتے ہیں
ایسا لگتا ہے كہ زنداں سے صدا آتی ہے
ایسا نوحہ میری غربت پہ لکھا ہے بابا
کھا گئے شام كے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.