Kehti thi sakina ab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Sachay Bhai
کہتی تھی سکینہ آ جائو بابا اب آ جائو
لِللہ نہ اتنا تڑپائو
کہتی تھی سکینہ۔۔۔
اللہ یہ کیسا وقت پڑا
کوئی بھی نہیں میری سُنتا
ہو جائوں گی میں تُم سے خفا
دیکھو نہ مجھے یوں رُلوائو
بابا اب آ جائو
کہتی تھی سکینہ۔۔۔
کس جُرم کی ہے آخر یہ سزا
سُنتے ہی نہیں بیٹی کی صدا
روٹھے ہیں چچا بھیا ہے خفا
اب کس کو پُکاروں بتلائو
بابا اب آ جائو
کہتی تھی سکینہ۔۔۔
نامُوسِ نبی کا پاس نہیں
در انہ چلے آ تے ہیں لعیں
چھن جائے نہ چادر سر سے کہیں
ہے وقتِ مُصیبت جلد آئو
بابا اب آ جائو
کہتی تھی سکینہ۔۔۔
جلتے ہیں خیام اُٹھتا ہے دُھواں
ہر سمت لگی ہے آگ یہاں
اب جائوں تو میں جائوں کہاں
اتنا تو مجھے بتلائو
بابا اب آ جائو
کہتی تھی سکینہ۔۔۔
روتے روتے جھولے کے قریب
ڈر ہے کہ نہ دے دیں جان کہیں
اماں کو بُلا لو پاس وہیں
یا شکل اُنہیں دکھلا جائو
بابا اب آ جائو
کہتی تھی سکینہ۔۔۔
کب سے رورو چلاتی ہوں
آئو کہ تماچے کھاتی ہوں
اچھا میں وہیں آ جاتی ہوں
سوتے ہو کہاں پر بتلائو
بابا اب آ جائو
کہتی تھی سکینہ۔۔۔
اکبر بھی نہیں اصغر بھی نہیں
عموں بھی نہیں لشکر بھی نہیں
اب تو سر پر چادر بھی نہیں
آ جائو بابا آ جائو
بابا اب آجائو
کہتی تھی سکینہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.