Kehti thi rokar zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Dilawar Hasan
کہتی تھی رو کر زینب کبریٰ
اک دکھیاری میری سکینہ
پانی کو ترسی واویلا
اک دکھیاری میری سکینہ
کہتی تھی رو کر۔۔۔
چھوٹے چھوٹے بالوں والی
ہاے میری نازوں کی پالی
کیسے چھپاے اپنا چہرہ
اک دکھیاری میری سکینہ
کہتی تھی رو کر۔۔۔
شمر لعیں نے کانوں سے گوہر
چھین لیےء خیموں کو جلا کر
کہتی رہی رو رو کے بابا
اک دکھیاری میری سکینہ
کہتی تھی رو کر۔۔۔
خیمے میں کہرام ہے برپا
آگ لگانے آے ہیں اعدا
پوچھتی ہے نانا کا روضہ
اک دکھیاری میری سکینہ
کہتی تھی رو کر۔۔۔
شام غریباں کا سناٹا
ہو کا عالم صحرا صحرا
ڈھونڈ رہی ہے باپ کا لاشہ
اک دکھیاری میری سکینہ
کہتی تھی رو کر۔۔۔
اس خیمے سے اس خیمے میں
جاتی ہے گھبرای ہوی سی
ساتھ لیےء اصغر کا جھولا
اک دکھیاری میری سکینہ
کہتی تھی رو کر۔۔۔
بین یہ تھے زینب کے عشرت
ہو گیء اس دنیا سے رخصت
داغ الم کا دے کر تحفہ
اک دکھیاری میری سکینہ
کہتی تھی رو کر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.