Zuljana aqabl minal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Nadeem Sarwar
ذوالجناح آ قبل من المیداں
خالی واویلا ہاے وا حسینا
اے وا غریب ہاے وا حسینا
اے وا شہید ہاے وا حسینا
اے وا مظلوم ہاے وا حسینا
شور ہوا لو خالی آیا
چھوڑ کے زینب کا مانجایا
باگیں کٹیں ہیں خوں میں نہایا
زینب نے دکھڑا یہ سنایا
ذوالجناح آ قبل۔۔۔
خون میں تر رہوار کو دیکھا
روی تڑپ کر بالی سکینہ
بولی کہاں ہے میرے بابا
چھین لیا کیوں میرا سہارا
ذوالجناح آ قبل۔۔۔
میں تیرے صدقے میں تیرے واری
تو میرے بابا کے ہے سواری
تیرے بدن سے خون ہے جاری
زخم لگے ہیں جسم پہ کاری
ذوالجناح آ قبل۔۔۔
بات نہ مانی تو نے میری
روی بہت قدموں سے لپٹی
بولی کہاں ہے میرے بابا
چھین لیا کیوں میرا سہارا
ذوالجناح آ قبل۔۔۔
چھوڑ دیا کیوں رن میں اکیلا
چور غموں سے تھا میرا بابا
جس نے اٹھایا لاشے پہ لاشہ
تنہا کیوں مقتل سے آیا
ذوالجناح آ قبل۔۔۔
زینب کے لب پر یہ فغاں تھی
سہہ نہ سکوں گی شہ کی جدائی
تو نے کیوں گردن ہے جھکائی
رہ گیا کیوں مقتل میں بھای
ذوالجناح آ قبل۔۔۔
بانو پکاری پھینک کے چادر
لٹ گیء میں برباد ہوا گھر
رن سے نہ آے سبط پیمبر
چلتے ہیں میرے قلب پہ خنجر
ذوالجناح آ قبل۔۔۔
قتل ہوا شبیر جو رن میں
گونجی صدا ریحان یہ بن میں
آگ لگی زہرا کے چمن میں
پہنچی خبر صغرا کو وطن میں
ذوالجناح آ قبل۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.