Zakhmi zuljana
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Nadeem Sarwar
زخمی ذوالجناح زخمی ذوالجناح
میرا مانجایا ہے کہاں چھوڑ آیا تو کہاں
تیروں کے درمیاں زخمی ذوالجناح
زینب کا دل تو پہلے س زخمی ہے ذوالجناح
اکبر کے غم کی سینے میں برچھی ہے ذوالجناح
زخمی بدن لیےء آیا ہے کس لئے
کرتا ہوا فغاں
زخمی ذوالجناح۔۔۔
اے غم نصیب زخمی بدن ذوالجناح بتا
ساے میں میرا بھائی تھا جب زین سے گرا
خنجر تھا جب قریب پانی ہوا نصیب
یا خشک تھی زباں
زخمی ذوالجناح۔۔۔
ایک دو پہر میں اپنے بھرے گھر کو روی ہوں
حر کو حبیب کو علی اصغر کو روی ہوں
عباس کی قسم شبیر کا یہ غم
اٹھے گا اب کہاں
زخمی ذوالجناح۔۔۔
اے راہوں تو تو وفادار ہے بہت
اپنے سوار سے تو تجھے پیار ہے بہت
یہ کس کا ہے لہو خاموش کیوں ہے تو
چپ ہے تیری زباں
زخمی ذوالجناح۔۔۔
کلثوم آؤ مادر اکبر ہو تم کہاں
فضہ اڑاؤ خاک قیامت ہوی عیاں
بھای کو چھوڑ کر اپنے لہو میں تر
آیا ہے نوحہ خواں
قدموں پہ تیرے بالی سکینہ نے سر رکھا
اے ذوالجناح دشت میں بابا کو لے نہ جا
وہ کیسے سوے گی گھبرا کے روے گی
ہے تیرا امتحاں
زخمی ذوالجناح۔۔۔
لے چل وہاں جہاں دل زہرا کا چین ہے
جلتی ہوئی زمین پہ جس جا حسین ہے
میں زخم دھوؤں گی غربت پہ روؤں گی
لے لے کے ہچکیاں
زخمی ذوالجناح۔۔۔
گردن جھکائے سنتا رہا وہ وفا شعار
ریحان لب کشا سرور کا راہوار
اے زینب حزیں میں بے وفا نہیں
شاہد ہے یہ اذاں
زخمی ذوالجناح۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.