Mera bacha hai kahan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Shahid Baltistani
بولی خاتونِ جناں یعنی شبیر کی ماں
میرا بچہ ہے کہاں
ذوالجناح اے ذوالجناح میرا بچہ ہے کہاں
میرا بچہ ہے کہاں
لے گیا گھر سے ایک پیاسے کو
رب کے محبوب کے نواسے کو
چھوڑ کر آ گیا لعینوں میں
غمزدہ ماں کے تو عصاصے کو
ڈھونڈنے جاؤں اسے اس
اندھیرے میں کہاں
میرا بچہ ہے کہاں
ذوالجناح اے ذوالجناح۔۔۔
جس نے لاشے اٹھاے تھے دن بھر
خون اصغر تھا جس کے چہرے پر
زخم اکبر کی تھی انی دل میں
بھای کے غم میں جھک گیء تھی کمر
خاک اڑاتے ہیں نبی
ہے علی محو فغاں
میرا بچہ ہے کہاں
ذوالجناح اے ذوالجناح۔۔۔
راکب دوش مصطفیٰ تھا وہ
تجھکو بچپن سے چاہتا تھا وہ
ساتھ کیوں آج اس کا چھوڑ دیا
جب کہ مشکل میں آ گیا تھا وہ
بے وفائی کا سبب
کیا ہے کر کچھ تو بیاں
میرا بچہ ہے کہاں
ذوالجناح اے ذوالجناح۔۔۔
تیرے ماتھے پہ خون ہے کس کا
رنگ خوں یہ تیرے سوار کا تھا
ہے میرے شیر کی مہک اس میں
کانپتا ہے الم سے دل میرا
بول خاموش ہے کیوں
تیرے آنسوں ہے رواں
میرا بچہ ہے کہاں
ذوالجناح اے ذوالجناح۔۔۔
جو تیری پیاس پر اداس رہا
جو کہ پانی کے آس پاس رہا
پھر بھی پانی پیا نہیں اس نے
تیری خاطر وہ محو یاس رہا
خشک تھا اس کا گلا
خشک تھی اس کی زباں
میرا بچہ ہے کہاں
ذوالجناح اے ذوالجناح۔۔۔
کیسے سوے کی لاڈلی اس کی
جس کو سینے پہ نیند آتی تھی
جس نے روکا تھا تجھکو جاتے ہوے
کیا کہے گا اگر وہ پوچھے گی
سامنا اس کا نہ کر
روکے دے دیگی وہ جاں
میرا بچہ ہے کہاں
ذوالجناح اے ذوالجناح۔۔۔
قلب زینب کہیں فگار نہ ہو
دل پہ اہل حرم کے وار نہ ہو
تو جو خیمے میں جاے گا خالی
کون ہے جو کہ سوگوار نہ ہو
تو جو جاے گا وہاں
حشر کا ہوگا سماں
میرا بچہ ہے کہاں
ذوالجناح اے ذوالجناح۔۔۔
ناگاہ سر سناں پہ آیا نظر
ذکر خالق تھا جس کے ہونٹوں پر
تھام کر دل لرزتے ہاتھوں سے
بولی ریحان مادر سرور
تجھ سے اے اسپ جری
اب نہ پوچھے گی یہ ماں
میرا بچہ ہے کہاں
ذوالجناح اے ذوالجناح۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.