Kar madad meri baqir
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
سکینہ مر گئی زندان میں جب یہ شور اُٹھا
الم سے زرد تھا اُس دم ہر اک کا چہرہ
قریبِ لاشئہ ہمشیر بھائی جب پہنچا
بندھے تھے ہاتھ بدن طوق سے لرزتا تھا
نہ اُٹھ سکا جو جنازہ بہن کا بھائی سے
تو رو کے بیٹے سے سجاد پھر یہ کہنے لگے
کر مدد میری باقر بیٹا
ہمشیر کی قبر بناوں میں
زنجیر اُٹھاو تم میری
اور اُس کی لاش اُٹھاوں میں
کر مدد میری ۔۔۔
دادانے بڑی مظلومی میں تھا دادی کو دفنایا
لیکن وہ مدینہ تھا باقر
اور یہ ہے دیس پرایا
اس چار برس کی زہرا کو غربت میں کہاں دفناوں میں
کر مدد میری باقر ۔۔۔
جو خوں سے بھری تھی مادر کی
نظروں سے چھپادی میں نے
اک سال سے تھی جو گردن میں
رسی وہ ہٹادی میں نے
گردن پہ بنے جو رسی سے کیسے وہ نیل چھپاوں میں
کر مدد میری باقر ۔۔۔
مل جائے اگر واپس مجھکو وہ تیری ردا اور گوہر
بابا کی لحد پر رکھ دوں یا صغرا کو دوں واپس جاکر
وہ دونوں امانت ہیں تیری بتلادے کسے پہنچاوں میں
کر مدد میری باقر ۔۔۔
جب تم کو رہائی مل جائے پھپھیوں کو وطن پہنچانا
رہ لیں گے یہیں ہم بھائی بہن تم قافلہ گھر لے جانا
دفناتے ہوئے اس بچی کو زنداں میں اگر مرجاوں میں
کر مدد میری باقر ۔۔۔
دونوں کو جدا میں کیسے کروں
ہمت ہی نہیں یہ میری
ہے آپ کے سر سے لپٹی ہوئی بے جان یہ آپ کی بیٹی
کیا ساتھ سکینہ کے بابا
سر آپ کا بھی دفناوں میں
کر مدد میری باقر ۔۔۔
تعویذ ِلحد کو بند کیا
عابد نے یہ کہہ کر اکبر
کہنا یہ حرم سے اے باقر
سب روئیں یہاں پر آکر
تربت پہ چھڑکنے کی خاطر
اب پانی کہاں سے لاؤں میں
کر مدد میری باقر ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.