Moosa kazim ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Farhan Ali Waris
ہاے امام کاظم امام
ہاے امام قیدی امام
بغداد کا قیدی پردیسی مولا و میرا قیدی مولا
قید خانہ موسیٰ کاظم کا مقتل بن گیا
باپ کی میت اٹھانے آییےء مولا رضا
ہو سلام اس پر جسے زندان میں موت آ گیء
ہاتھ کی زنجیر ہاے گوشت جس کا کھا گیء
بہہ رہا ہے جس کے زخموں سے لہو وا غربتا
قید خانہ موسیٰ کاظم۔۔۔
قید بھی ایسی جہاں سیدھی نہ ہو پاے کمر
کیوں نہ وہ آنسوں بہاتے حالت سجاد پر
ہاے یاد آتا تھا جب بھی طوق اور زخمی گلا
قید خانہ موسیٰ کاظم۔۔۔
جا کے یہ معصومہء قم کو کوئی دیدے خبر
اب نہیی آیینگے بابا پھر مدینے لوٹ کر
آج سے بابا کا اپنے دیکھنا مت راستہ
قید خانہ موسیٰ کاظم۔۔۔
بیٹیوں سے ہاے جو مل نہ سکا چودہ برس
دیکھتا رہتا تھا یثرب کی طرف وہ باپ بس
بیٹیوں کو یاد کر کے قید میں روتا رہا
قید خانہ موسیٰ کاظم۔۔۔
غربت آل محمد پر کرو ماتم بپا
قید خانے سے اٹھے گا یہ جنازہ دوسرا
وہ جو کھاتی تھی طمانچے اس سکینہ کی طرح
قید خانہ موسیٰ کاظم۔۔۔
زہر سے مارا گیا ہے پھر سے زہرا کا پسر
ہاتھ پہلو پر رکھے آی ہے تربت چھوڑ کر
بیٹھی میت کے سرہانے رو رہی ہے فاطمہ
قید خانہ موسیٰ کاظم۔۔۔
آج ماتم ہے بپا اس بے وطن کی یاد میں
ہاے جو سب سے زیادہ زخمی تھا بغداد میں
اس لئے فرحان رویا ہے قلم زیشان کا
قید خانہ موسیٰ کاظم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.