Deti hai zanjeer
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Rizwan Zaidi
دیتی ہے زنجیر گواہی کس کا ہے تابوت اٹھا
چودہ سال کے بعد ہوا ہے زنداں سے مظلوم رہا
کڑیوں میں پابند جنازے لے کے ہے مزدور چلے
کرنے لگی ہے آپ غریبی ماتم موسیٰ کاظم کا
دیتی ہے زنجیر گواہی۔۔۔
ہاے بعد شہدا کے بھی پشت نہ سیدھی ہوتی تھی
چودہ سال رکوع میں رہ کر مولا کا یہ حال ہوا
دیتی ہے زنجیر گواہی۔۔۔
دیکھ کے حالت بیوہ ماں کی بیٹیاں ہے بے حال ہوی
سر میں خاک یتیمی لے کر روتا ہے مظلوم رضا
دیتی ہے زنجیر گواہی۔۔۔
انگوروں میں زہر کھلا کر مارا ہے پردیسی کو
فل قرباء کا آل نبی کو امت نے یہ اجر دیا
دیتی ہے زنجیر گواہی۔۔۔
جو تھا ساتواں رکن امامت ڈھایا ظالم لوگوں نے
گلیوں میں بغداد کی رو کر دیتا ہے جبریل صدا
دیتی ہے زنجیر گواہی۔۔۔
کلمہ گو بتلاؤ کیا یہ پاک نبی کا خون نہیں
بے وارث بغداد کے پل پر جس کا ہے تابوت پڑا
دیتی ہے زنجیر گواہی۔۔۔
کر کے رقم مولا کے مصایب روتا ہے جواد قلم
کاظم کا ہے سوگ مناتی کر کے ماتم آپ قضا
دیتی ہے زنجیر گواہی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.