Ya zahra madarjaan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Shahid Baltistani
یا زہرا مادر جان
بضعت قلب نبی ام ابیہا زہرا
تیرے بابا نے تجھے رتبہ دیا ماں جیسا
جب اٹھا شب کی سیاہ میں جنازہ تیرا
قبر سرکار دو عالم سے یہ آتی تھی صدا
یا زہرا مادر جان۔۔۔
یہ صدا دیتے ہے خود ہاتھ کے چھالے تیرے
تو نے حسنین کو پالا ہے بڑی محنت سے
زہر شبر کو ملا یوں ملا محنت کا صلہ
خوں اگلتے ہوئے کہتے تھے جگر کے ٹکڑے
یا زہرا مادر جان۔۔۔
پھر وہ دن آیا کے سرور نے مدینہ چھوڑا
تیری تربت ہوی ویران بسی کربوبلا
روز عاشور اذان علی اکبر سن کر
گھر کی دہلیز پہ بیٹھ ہوی صغرا نے کہا
یا زہرا مادر جان۔۔۔
ہو گیا جنگ کا آغاز سر کربوبلا
سب سے پہلے گیا میدان میں حر کا بیٹا
بھای مارا گیا پھر حر بھی گیا سوے جناں
زخم پہ شاہ نے رومال جو بڑھا تو کہا
یا زہرا مادر جان۔۔۔
اس طرف زینب و دلگیر یہ کرتی تھی دعا
میرے فرزند ہو پیاسے میرے بھائی پہ فدا
پر اثر ثانیء زہرا کی دعا ہو کے رہی
لاش بچوں کی جو دیکھی تو یہ زینب نے کہا
یا زہرا مادر جان۔۔۔
لوٹ کر آیا نہ سقاے حرم دریا سے
ہو گےء ہاتھ قلم تیر کلیجے میں لگے
ہو گیا ٹھنڈا علم شہ کی کمر ٹوٹ گیء
توڑ کر کوزہ سکینہ نے کہا روتے ہوئے
یا زہرا مادر جان۔۔۔
ایک کہرام بپا خیمہء سرور میں ہوا
گھر سے اٹھارہ برس والا جو مقتل کو چلا
برچھی اکبر کے کلیجے سے جو شہ نے کھینچی
ہاتھ سینے پہ رکھا اور یہ اکبر نے کہا
یا زہرا مادر جان۔۔۔
دور بانو سے ہوا ہاے وہ ننھا بچہ
لوریاں دیتی ہے بے شیر کو اب خاک شفا
چھ مہینے کے مجاہد پہ قیامت گزری
تیر کھا کر علی اصغر کے تبسم نے کہا
یا زہرا مادر جان۔۔۔
شہ نے ریحان رکھا سجدۂ معبود میں سر
شمر کا چلنے لگا سوکھے گلے پر خنجر
یاد آنے لگی ماں عالم تنہای میں
رخ بقیہ کی طرف کر کے پکارے سرور
یا زہرا مادر جان۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.