Ya sarallah hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Farhan Ali Waris
یا ثاراللہ حسین یا ثاراللہ حسین
حسین یا حسین حسین یا حسین
تیرے ہی غم میں سر کو کٹاے
تیرے ہی غم میں جاں لٹاے
یا ثاراللہ حسین
تیری طرف جب دل جاتا ہے
بندہ خدا سے مل جاتا ہے
زخم جگر کا سل جاتا ہے
غم کی دوا ہم تجھ سے ہی پاے
حسین یا حسین۔۔۔
یا ثاراللہ حسین۔۔۔
فرش عزا اور تیرا ماتم
ایسے نماز عشق پڑے ہم
عید ہو یا ماہ محرم
آتی رہے ہر گھر سے صداییں
حسین یا حسین۔۔۔
یا ثاراللہ حسین۔۔۔
شجروں کی تصدیق تیرا غم
نسلوں کے تحقیق تیرا غم
باسیء تخلیق تیرا غم
کیوں نہ صداییں دل سے یہ آے
حسین یا حسین۔۔۔
یا ثاراللہ حسین۔۔۔
اشک عزا جاگیر ہماری
ماتم ہے تفسیر ہماری
فرش عزا تعمیر ہماری
فرش عزا پھر کیوں نہ بچھاے
حسین یا حسین۔۔۔
یا ثاراللہ حسین۔۔۔
اہلِ جہاں مانے نہ مانے
ان کو تو مختصر ہی جانے
زندہ ہے تجھ سے ہی اذانیں
بتلاتی ہے خونی قبائیں
حسین یا حسین۔۔۔
یا ثاراللہ حسین۔۔۔
تجھ پہ چلا جب شمر کا خنجر
زہرا کی آغوش میں تھا سر
محو بکا تھی روح حیدر
کہتی تھی کس طرح بچاییں
حسین یا حسین۔۔۔
یا ثاراللہ حسین۔۔۔
بعد تیرے وہ شام غریباں
سہمے ہوئے بچے تھے حراساں
پہرے پر زینب تھی پریشان
لے گےء ظالم سر سے رداییں
حسین یا حسین۔۔۔
یا ثاراللہ حسین۔۔۔
اتنی جفاییں زین العبا پر
شکر کیا ہر ایک جفا پر
دیکھی رداییں نوک سناں پر
جلتی زمیں اور گرم ہوائیں
حسین یا حسین۔۔۔
یا ثاراللہ حسین۔۔۔
مظہر کی ہر وقت دعا ہے
دنیا کی ہر شہء کو فنا ہے
جب تک باقی یہ دنیا ہے
آتی رہے ماتم کی صداییں
حسین یا حسین۔۔۔
یا ثاراللہ حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.